Daily updates

کوئٹہ میں اناڑی ڈاکٹر نے لڑکی کا غلط آپریشن کر ڈالا


World latest News

18/10/18  

غفلت ، لاپرواہی  یا اناڑی پن ،کوئٹہ میں سرکاری اسپتال کے سرجن نے اپینڈکس کے آپریشن کے دوران پیشاب کی نالی کاٹ کر سترہ سالہ لڑکی کو عمر بھر کیلئے یورین بیگ کا محتاج بنا دیا ۔لڑکی کا غریب والد مکان بیچ کر نجی اسپتالوں میں علاج کرانے پر مجبور ہے ۔

اے ون سٹی کوئٹہ کی رہائشی سترہ سالہ یاسمین سلیمان جن کا جنوری دو ہزار سترہ کو بی ایم سی اسپتال کوئٹہ میں اپینڈیکس کا آپریشن ہوا  تھا۔مگر آپریشن کے تین روز بعد پتہ چلا کہ غافل ڈاکٹروں نے نہ صرف سوئی جسم کے اندرچھوڑ دی بلکہ پیشاب کی نالی کو بھی نقصان پہنچایا۔ والد نے بچی کوکراچی منتقل کیاجہاں ان کا دوبارہ آپریشن کر کے یورین بیگ لگوادیا جو اب عمر  بھریاسمین کے ساتھ رہے گا۔

مجبور والد نے بچی کی زندگی بچانے کیلئے اپنا مکان تک فروخت کرڈالا۔یاسمین کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد انہیں اپنا تعلیمی سلسلہ بھی مستقل طور ختم  کرنا پڑا۔

سلیمان کا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ اور حکومت نوٹس لیکر کی بیٹی کا علاج کرائے۔

Urdu Updates

Back





World Latest News Updates, Balochistan News, Get the latest World News: international news, features and analysis from Balochistan, the Asia-Pacific, Europe, Latin America, the Middle East, South Asia, and the United States and Canada.