Daily updates

سی پیک یہاں کے عوام کےلئے نہیں ہوگا تو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ،نواب رئیسانی


World latest News

16/10/18   مستونگ(این این آئی)سابق وزیراعلی بلوچستان و نومنتخب رکن اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سراوان ہاﺅس کانک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر سی پیک بلوچ عوام کے لئے نہیں ہوگا اور یہاں کے عوام کے مرضی کے مطابق نہیں ہوگا تو ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔پشتوں ہمارے بھائی ہیں انکے ساتھ ہمارے صدیوں سے برادرانہ اور اچھے تعلقات چلے آرہے ہیں۔مگر افغان مہاجرین کی بہت مہمان نوازی کی ان کو یہاں کی شیریت دینے کی باتیں کسی صورت میں قبول نہیں کرتے۔کیونکہ یہ ہمارے قومی تشخص کا مسئلہ ہے عمران خان کو چائیے کہ وہ انہیں پنجاب اور دوسرے صوبوں میں آباد کرے۔تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ بلوچستان کے حق وحقوق حق حاکمیت لوٹنے کی کسی کواجازت نہیں دینگےبین الاقوامی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ہمیں اپنے داخلہ اور خارجہ پالیسی کو تبدیل کرنے کی ضروت ہے اور ہمیں اپنے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے ارسرنوپالیسی تشکیل دینی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ مستونگ اور وڈھ کے عوام نے اسٹیبلشمنٹ کے درپردہ امیدواروں کو اپنے درست حق رائے دہی استمال کرکے شکست دی۔اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماءنواب زادہ حاجی لشکری خان رئیسانی،سابق ایم این اے میر ہمایوں عزیز کرد،میر سکندرخان ملازئی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ میں متحدہ اپوزیشن کے ساتھ اتحادی ہوں جنہوں نے حالیہ ضمنی الیکشن میں بھرپور انداز میں مجھے سپورٹ کرکے کامیاب کیا میں تمام اتحادی جماعتوں بلوچستان نیشنل پارٹی،متحدہ مجلس عمل آزادامیدواروں مختلف قبائلی و سیاسی عمائیدین اور مستونگ کے عوام کا انتہائی شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے کامیابی کیلئے محنت کی اور مجھے ووٹ دیکر کامیاب کیااور مجھے جوعزت بخشی لائق تحسین ہے۔ہمیں وزارت اور اپوزیشن کرنے کی کوئی شوق نہیں ہے ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کرینگے،ہمارے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات نہ ہونے کے باعث امن و امان سمیت دیگر مسائل و مشکلات نے ملک کو غیر مستحکم کیاہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کو کشمیر کامسئلہ حل کرناہوگااور مقبوضہ کشمیر کو آذادی دی جائے، ملک کے وزیراعظم کو سب سے پہلے ملک کی داخلہ و خارجہ پالسی مرتب کرنا چھائے تھا مگر انہوں نے آٹھ بھینس اور چند گاڑیاں نیلام کرکے ملک کا دنیامیں جگ ہنسائی کروائی۔ملک کونئے عمرانی کی ضرورت ہے

Urdu Updates

Back





World Latest News Updates, Balochistan News, Get the latest World News: international news, features and analysis from Balochistan, the Asia-Pacific, Europe, Latin America, the Middle East, South Asia, and the United States and Canada.