Balochistan Urdu News



World latest News

غیر مسلح کرنے سے متعلق امریکا کا یکطرفہ مطالبہ مسترد کرتے ہیں، شمالی کوریا


09/07/18   DawnNews
ٹوکیو: شمالی کوریا کی جانب سے امریکی مطالبے کو ’بدمعاشوں والا رویہ‘ قرار دینے پر دونوں ممالک کے مابین جاری امن مذاکرات تناؤ کا شکار ہو گئے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واشنگٹن نے پیونچینگ کو جوہری تنصیب کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو ان دنوں جاپان کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے اپنے جاپانی اور جنوبی کورین ہم منصب سے ملاقات کو مثبت قرار دیا لیکن شمالی کوریا کے دو ٹوک بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
دوسری جانب مائیک پومپیو نے ٹویٹ کیا کہ جاپانی ہم منصب سے تبادلہ خیال ’مثبت‘ رہے اور شمالی کوریا کے حوالے سے ’زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار‘ رکھنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ مائیک پومپیو 15 جولائی کو جاپانی وزیراعظم اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
علاوہ ازیں امریکی حکام کا خیال ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سخت جملوں پر مبنی بیان حکمت عملی تھی لیکن دو دن بعد پیونچینگ کے موقف میں جو رویہ سامنے آیا ہے اس سے محسوس ہوتا ہے کہ شمالی وریا دوبارہ اپنی روش پر گامزن ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے مئی میں بین الااقوامی میڈیا کی موجودگی میں اپنی جوہری تنصبات کو تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا کہ وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے 12 جون کو سنگاپور میں ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب شمالی کوریا نے بھی دعوت قبول کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ وہ جوہری تنصیبات کو خود تباہ کردے گا۔
شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی کے سی این اے نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’امریکا بہت بڑی غلطی پر ہے اگر وہ سمجھتا ہے کہ ڈی پی آر اس کے مطالبے منظور کرنے پر مجبور ہے جو بے صبری اور بدمعاشوں والا رویہ اپنا رہا ہے‘۔
اس حوالے سے پیونچینگ کا موقف ہے کہ اس نے جوہری تنصیب کی جگہ کو تباہ کردیا اور مائیک پومپیو کے کردار پر افسوس کا اظہار کیا کہ وہ امریکی رعایت کو قبول کرنے پر راضی نہیں ہیں۔

Back





World Latest News Updates, Balochistan News, Get the latest World News: international news, features and analysis from Balochistan, the Asia-Pacific, Europe, Latin America, the Middle East, South Asia, and the United States and Canada.