Balochistan Urdu News



World latest News

کروشیا نے ڈنمارک کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے دی


02/07/18   اسپورٹس ڈیسک
فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے پری کوارٹر فائنل کے چوتھے میچ میں کروشیا نے ڈینمارک کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 گول سے شکست دے دی۔
نزنی نووگوروڈ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ورلڈ کے چوتھے پری کوارٹر فائنل کا دلچسپ مقابلہ پہلے ہاف میں ایک ایک گول سے برابر رہا۔
سنسنی خیز میچ کے آغاز میں پہلے ہی منٹ میں ڈینمارک کے ماتیاس یورگنسن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی تھی۔
تاہم کروشیا کی جانب سے ماریو ماندژوکیچ نے بھی چوتھے منٹ میں گول کر کے میچ کو برابر کردیا تھا جس کے بعد سے میچ برابر پہلے ہاف کے اختتام تک برابر رہا۔
دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے کئی کوششوں کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا تاہم اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔
اضافی وقت کے بعد گیم کا پینلٹی شوٹ آؤٹ میں فیصلہ ہوا جس میں کروشیا نے ڈینمارک کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
اس سے قبل آج شام کو اسپین اور روس کے درمیان ہونے والے میچ کو روس نے پینالٹی شوٹ آؤٹ میں اسپین کو 3-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنالی تھی۔
گزشتہ روز میسی کی ٹیم ارجنٹینا اور رونالڈو کی ٹیم پرتگال بھی ناکامی کے ساتھ ورلڈکپ کے پری کوارٹرفائنل سے باہر ہوچکی ہیں۔
فرانس نے ارجنٹینا کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کیا تھا جس کے بعد یوراگوئے نے پرتگال کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی تھی۔

Back





World Latest News Updates, Balochistan News, Get the latest World News: international news, features and analysis from Balochistan, the Asia-Pacific, Europe, Latin America, the Middle East, South Asia, and the United States and Canada.