Balochistan Urdu News



World latest News

سنگاپور میں ٹرمپ اور کِم کی تاریخی ملاقات


12/06/18   بی بی سی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اس غیرمعمولی ملاقات کے لیے سنگاپور میں موجود ہیں۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ اس ملاقات میں شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار تلف کرنے کے بارے میں بات چیت ہوگی۔
امریکہ کا اصرار ہے کہ وہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے علاوہ کچھ قبول نہیں کرے گا۔
شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ جوہری تخفیف کے لیے رضامند ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں کہ اس کی مطالبے کو پورا کرنے کے جواب میں پیانگ یانگ کی جانب سے کیا مطالبات کیے جائیں گے جس کی وجہ سے اس ملاقات کے بارے میں کوئی پیش گوئی مشکل ہے

Back





World Latest News Updates, Balochistan News, Get the latest World News: international news, features and analysis from Balochistan, the Asia-Pacific, Europe, Latin America, the Middle East, South Asia, and the United States and Canada.