Balochistan Urdu News



World latest News

حکومت نے عید الفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا


08/06/18   اسلام آباد: حکومت نے عید الفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا۔
وزارت داخلہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر کی 4 روزہ تعطیلات 15 جون سے 18 جون تک ہوں گی جبکہ سرکاری دفاتر میں 19 جون سے دوبارہ کام کا آغاز ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ 15 جون (بروز جمعہ)، 16 جون (بروز ہفتہ)، 17 جون (بروز اتوار) اور 18 جون (بروز پیر) عام تعطیل ہوگی۔
وزارت داخلہ کے جاری نوٹیفکیشن پر پبلک سیکشن آفیسر میاں عزیر بن روفی کے دستخط موجود ہے۔
گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند 15 جون بروز جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں شوال کا چاند 14 جون کو نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں، لہٰذا ملک بھر میں عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 17 مئی بروز جمعرات سے ہوا تھا۔

Back





World Latest News Updates, Balochistan News, Get the latest World News: international news, features and analysis from Balochistan, the Asia-Pacific, Europe, Latin America, the Middle East, South Asia, and the United States and Canada.