Balochistan Urdu News



World latest News

معمولی جھگڑے پر لڑکی کو سرِ بازار برہنہ کر دیا


03/06/18   بی بی سی
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں معمولی گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں ایک نوجوان لڑکی کو نیم برہنہ کر دیا۔
یہ واقعہ پشاور کے پرہجوم علاقے ہشت نگری میں سنیچر کی رات پیش آیا۔
نامہ نگار عزیزاللہ خان کے مطابق پولیس نے واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا تاہم مرکزی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق اس واقعے سے دو روز پہلے متاثرہ لڑکی کے رشتہ داروں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا تھا۔
ولیس انسپکٹر واجد نے صحافیوں کو بتایا کہ جھگڑے کے بعد فریقین تھانے آئے اور ان کی شکایت بھی درج کر لی گئی۔
پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور کی بیٹی اپنی والدہ کے ساتھ ماموں کے گھر سے جا رہی تھی کہ راستے میں ملزم مظہر حسین نے لڑکی کی چادر کھینچ لی۔
لڑکی نے صحافیوں کو بتایا کہ اس پر تشدد بھی کیا گیا۔
لڑکی کے والد محی الدین کا کہنا تھا ملزم کو ایسی سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی اس طرح کی حرکت نہ کر سکے۔
متاثرہ خاندان کے پڑوسیوں کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی غیر انسانی فعل تھا۔
اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف پایا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں اسی طرح کا ایک واقعہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافاتی علاقے گرہ مٹ میں پیش آیا تھا جب بھائی کے ساتھ تنازعے کا بدلہ لینے کے لیے بہن کو برہنہ کر کے گلیوں میں گھمایا گیا تھا۔
یہ واقعہ 27 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان شہر سے تقریباً 30 کلومیٹر دور چودھوان کے چھوٹے سے گاؤں گرہ مٹ میں پیش آیا تھا۔
مقامی لوگوں کے مطابق متاثرہ لڑکی کو آٹھ سے نو ملزمان نے برہنہ کر کے گلیوں میں گھمایا تھا اور لڑکی کو کسی مکان میں پناہ بھی نہیں لینے دی گئی تھی۔
گرہ مٹ واقعے میں ملوث بیشتر ملزمان گرفتار ہیں لیکن پولیس مرکزی ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

Back





World Latest News Updates, Balochistan News, Get the latest World News: international news, features and analysis from Balochistan, the Asia-Pacific, Europe, Latin America, the Middle East, South Asia, and the United States and Canada.