Balochistan Urdu News



World latest News

بھارتی پولیس کی فائرنگ سے 9 آلودگی مخالف مظاہرین ہلاک


23/05/18   ویب ڈیسک اپ ڈیٹ
جنوبی بھارت میں کاپر پلانٹ کی بندش کے لیے احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں پر بھارتی پولیس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 9 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ جنوبی بھارت میں اسٹرلائٹ کاپر اسملٹنگ پلانٹ کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق مظاہرین کے مطابق اس پلانٹ کی وجہ سے علاقے کے زمینی آب میں آلودگی پھیل رہی ہے۔
ٹوٹوکورن ٹاؤن کی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہینوں سے جاری مظاہرہ منگل کے روز شدت اختیار کرگیا اور مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کو آگ لگائی۔
تامل ناڈو ریاست کے اعلیٰ حکام، کے پالانیسوامی کا کہنا تھا کہ پولیس کو ناگزیر حالات کے پیش نظر عوامی زندگیوں اور املاک کی حفاظت کے لیے کارروائی کرنی تھی۔
واضح رہے کہ اسٹرلائٹ کاپر پلانٹ نے حکومت سے اپنے پلانٹ میں توسیع کی درخواست کی تھی۔
خیال رہے کہ اسٹرلائٹ وینڈینٹا لمیٹڈ کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔

Back





World Latest News Updates, Balochistan News, Get the latest World News: international news, features and analysis from Balochistan, the Asia-Pacific, Europe, Latin America, the Middle East, South Asia, and the United States and Canada.