Balochistan Urdu News



World latest News

مظفرآباد: پل ٹوٹنے سے سیاح نالے میں بہہ گئے، 5 جاں بحق


13/05/18   ویب ڈیسک
آزاد جموں اور کشمیر میں وادی نیلم میں جاگراں نالہ پل ٹوٹنے سے طلبہ سمیت 25 سے زائد سیاح ڈوب گئے جبکہ 5 طلبا کی لاشیں نکال لی گئیں۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) وادی نیلم مرزا زاہد حسین نے بتایا کہ ’تاحال واقعے کے متاثرین کی اصل تعداد کے بارے معلومات حاصل نہیں ہوسکیں تاہم بتایا جاتا ہے کہ حادثے کے وقت پل پر 20 سے 25 افراد موجود تھے‘۔
انھوں نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا تھا اور ابتدا میں 4 لاشیں نکلالی گئی تھیں۔
ایس پی نے بتایا کہ تاہم متاثرین کی تعداد بڑھ سکتی ہے اور پولیس کو چیک پوسٹ سے گزرنے والے سیاحوں کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
مظفر آباد کے کنٹرول روم میں موجود ایک عہدیدار نے ہلاک ہونے والے 3 طلبہ کی شناخت شاہزیب، عبدالرحمٰن اور ندیم کے ناموں سے کی۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق نیلم ویلی میں پل گرنے کے واقعے میں جاں بحق 5 طلبا میں سے تین کی شناخت ہو گئی ہے۔
جاں بحق طلبا میں عبدالرحمن اور شہزاد کا تعلق فیصل آباد اور ندیم کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 11 زخمی طلبہ کو مظفرآباد کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں 6 لڑکیاں ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ 8 نوجوان طلبہ کو بچالیا گیا جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھ مقام میں طبی امداد فراہم کی گئی۔
خیال رہے کہ متاثرین میں سے بیشتر کا تعلق فیصل آباد اور ملتان سے بتایا جاتا ہے۔
بعد ازاں پل ٹوٹنے سے ڈوبنے والے سیاحوں کی تلاش کے لیے پاک فوج کے جوان بھی امدادی کارروائی میں شامل ہوگئے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے وادی نیلم میں سیاحوں کو پیش آنے والے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 7 جولائی کو راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 3 نوجوان اسی مقام پر نالے میں طغیانی کے باعث بہہ گئے تھے

Back





World Latest News Updates, Balochistan News, Get the latest World News: international news, features and analysis from Balochistan, the Asia-Pacific, Europe, Latin America, the Middle East, South Asia, and the United States and Canada.