Balochistan Urdu News



World latest News

کتوں کی تربیت کرنے کیلئے 15 لاکھ کی نوکری چھوڑنے والا انجینئر


05/05/18   ویب ڈیسک
لوگ اپنی زندگی میں تعلیم حاصل کرنے کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں اچھا کمانے کے قابل ہوجائیں، لیکن اس دوران وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ زندگی کی بھاگ دوڑ کے ساتھ وہ ہر وہ کام کرنا بھول رہے ہیں جن سے انہیں خوشی ملتی ہو۔
لیکن دبئی سے تعلق رکھنے والے بھارتی سافٹ ویئر انجینئر راجیو سائینی نے وہ کر دکھایا جسے کرنے کے لیے یقیناً بہت ہمت کی ضرورت ہے۔
46 سالہ راجیو جو دبئی کی ایک کمپنی میں پروجیکٹ منیجر کی حیثیت سے 45 ہزار درہم یعنی تقریباً 15 لاکھ پاکستانی روپے کمارہے تھے، نے اپنے اس کیریئر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کتے کا ٹرینر بننے کا انتخاب کیا۔
انہوں نے اپنی نوکری سے استعفیٰ دیا اور وہ کام کیا جسے وہ اپنا جنون مانتے ہیں۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق راجیو سائینی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’میں نے کتوں کے مزاج کو سمجھنا شروع کیا، اس کام میں مہارت حاصل کرنے کے لیے میں 2013 میں کیلی فورنیا بھی گیا جہاں سیسر ملان سے میں نے اس کام کی تربیت حاصل کی، وہ اس کام کے ماہر ہیں، ڈیڑھ ہفتے کی کلاسز کی فیس 6 ہزار ڈالر تھی، لیکن جو میں نے ان سے سیکھا، وہ کام یقیناً بہت قیمتی تھا‘۔
راجیو سائینی کا ماننا ہے کہ پیسا زندگی گزارنے کے لیے تو ضروری ہے لیکن خوشیاں دینے کے لیے نہیں‘۔
کیریئر کا موڑ تبدیل کرنے پر اپنے خاندان کے ردعمل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’شروعات میں میرے خاندازن کے افراد غصہ ہوئے، لیکن بعد میں، میں نے انہیں منا لیا‘۔
راجیو سائینی اب تک متحدہ عرب امارات میں 100 سے زائد کتوں کی ٹریننگ کرچکے ہیں اور ایسا کرنے میں انہیں بہت سے چیلنجز کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
انہوں نے کتے پالنے والے افراد کو مشورہ دیتے ہوئے بتایا کہ مالکان کو چاہیے کہ وہ اپنے پالتو جانوروں کو اتنا پیار بھی نہ دیں جو انہیں سست بنادے۔

Back





World Latest News Updates, Balochistan News, Get the latest World News: international news, features and analysis from Balochistan, the Asia-Pacific, Europe, Latin America, the Middle East, South Asia, and the United States and Canada.